عمران خان کے ٹیلی تھون کی حقیقت کیا ہے؟ ساری کہانی سامنے آگئی

Aug 31, 2022 | 12:38:PM
عمران خان,ٹیلی تھون, پاکستان تحریک انصاف ,سیلاب زدگان,نجم سیٹھی شو ,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کیے گئے ٹیلی تھون میں کیا حقیقت ہے؟ ساری کہانی سامنے آگئی ۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 ہو گئی ہے۔حالیہ بارشوں سے پنجاب میں مزید 19، خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 5 اور  سندھ میں 3 اموات ہوئیں یوں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 تک جاپہنچی ہےانتظامیہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 243 پلوں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب سے 3500 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل

پاکستان میں اس وقت سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور نجی و غیر ملکی فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ایسے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی ٹیلی تھون کی جس میں انہوں نے 500کروڑ روپے اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے،اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟ اور یہ پیسے کہاں ہے ہیں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں قلعی کھول دی ۔

کہتے ہیں کہ آج کل سیلاب زدگان کیلئے پیسے اکٹھے کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے،عطیات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے،امداد کے نام پر سیاست کی جارہی ہے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پیسے دینے کے وعدے کیے گئے ہیں ،وعدے تو سب لوگ کرتے ہیں ،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو وعدے کیے جاتے ہیں وہ پورے نہیں ہوتے،لوگ وعدہ کرکے کم پیسے دیتے ہیں ،ٹیلی تھون پبلسٹی ہوتی ہے۔