مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبر، آٹا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Sep 30, 2025 | 15:42:PM
مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبر، آٹا کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے کا ہو گیا ہے، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے ہو گئی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلانات اور دعوؤں کے برعکس سرگودھا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سفید آٹے کے گٹو کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سرخ آٹے کے نام سے فروخت ہونے والے گٹو کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں بیشتر مقامات پر سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما کے بعد والد پر مشکل وقت آیا تو سیاست میں آئی، 2 بار بغیر قصور کے جیل گئی:مریم نواز