وزیراعظم شہباز شریف لاہور پہنچ گئے, پارٹی کا اہم اجلاس طلب

Sep 30, 2022 | 21:09:PM
وزیراعظم ,شہباز شریف, لاہور, ویڈیو لنک , نواز شریف
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف لاہور پہنچ گئے،وزیراعظم کے ہمراہ ن لیگ کے وفاقی وزراء بھی لاہور پہنچے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا،اجلاس میں نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر ہوں گے ،نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کی قیادت پنجاب کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کرے گی ۔

ن لیگ کے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا ،پنجاب حکومت سے ناراض  ارکان اسمبلی پر بھی مشاورت ہو گی ،ن لیگ کا پنجاب میں پارٹی کو فعال اور کارکنوں کو متحرک کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔