ڈیٹا چوری ہونے کے ممکنہ خطرات،وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

Sep 30, 2022 | 16:25:PM
وزیر اعظم آفس ,کابینہ ڈویژن ,پی ٹی آئی,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (وقاص عظیم)کابینہ کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم پیش رفت،پی ٹی آئی دور میں کابینہ ارکان کیلئے خریدے گئے ٹیبلٹس کا معیار,حجم نا مناسب قرار۔ذرائع کے مطابق کابینہ پورٹل کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ سو نئے اسمارٹ,جدید ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان,سیکریٹریز,وزیر اعظم آفس,کابینہ ڈویژن کے متعلقہ اسٹاف کیلئے نئے ٹیبلٹس خریدے جائیں گے ،مشینری اور آلات پر عائد پابندی میں نرمی کرکے نئے ٹیبلیٹس خریدنے کی تجویز  کی گئی ہے۔سمری منظوری کیلئے آج ای سی سی میں پیش کی جائے گی ۔

ضرور پڑھیں : ''یہ خط ہی ہے -لوگوں کو کیا پتہ ٹرانسکرپٹ کیا ہوتا ہے''عمران کا اسد عمر کے اعتراض پر جواب

پی ٹی آئی دور میں کابینہ کی کارروائی کو آٹومیٹڈ کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا،سابقہ حکومت میں کابینہ ارکان,سیکریٹریز اور متعلقہ اسٹاف کیلئے 150 ٹیبلٹس خریدے گئے تھے ،پہلے سے خریدے گئےٹیبلٹس وزارتوں,ڈویژنز کے دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔