تحریک انصاف میں بغاوت کا سلسلہ شروع۔۔شاہ محمود دوسری پارٹی بنانے کے چکرمیں ہیں۔منظوروسان

Sep 30, 2021 | 20:26:PM
شاہ محموت۔پارشی۔تحریک انصاف۔بغاوت۔شروع
کیپشن: فائل فوٹو۔منظور وسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)سندھ میں پیپلزپارٹی کے مشیر زراعت اور اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے ایک بار پھر اپنی پیشگوئی کا اظہار کیا ہے، اور اس بار ان کی پیشگوئی عام انتخابات، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی سے متعلق ہیں ۔

انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن بنا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوسری پارٹی نہ بناسکے تو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے، جبکہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے، 2022 میں حکو متی ارکان کی پکڑ دھکڑ ہوگی۔پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں۔
2022 میں جس کی حکومت بنے گی عمران خان کے ساتھی اسی حکومت میں جائیں گے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ہے کہ جس نے جس پر مہربانی کی ہے اس نے اسی کے ساتھ ہی غداری کی ہے، جیتنے والا وقت چلا گیا، پچ تیار ہے، عمران خان کے ہارنے کا وقت ہے۔وہ کھیل نہیں سکتے تو جیتیں گے کیسے، ان کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکارہ”سوناکشی سنہا “بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بول پڑیں