یہ سچ ہے کہ بیٹے کو میری وجہ سے کرکٹ کیرئیر میں فائدہ ملا‘ معین خان کابڑا اعتراف 

Sep 30, 2021 | 19:35:PM
یہ سچ ہے کہ بیٹے کو میری وجہ سے کرکٹ کیرئیر میں فائدہ ملا‘ معین خان کابڑا اعتراف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اعظم خان اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرکٹ میں ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ انہیں اپنے والد کے کرکٹر رہنے کا بھی فائدہ ملا ہے اور لوگ انہیں بولتے رہیں گے کہ وہ ’پرچی‘ پر ہی منتخب ہوئے مگر ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کوئی ’پرچی‘ نہیں ہوتی البتہ ’خان‘ ہونا کافی ہے۔معین خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلا غیر ملکی دورہ بھی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد بنگلادیش کا کیا تھا اور انہیں قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے کسی ’پرچی‘ کا سہارا نہیں لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا ۔۔۔۔کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
ایک انٹر ویو کے دوران ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم میں شمولیت کیلئے’پرچی‘ نہیں چلتی، البتہ سلیکشن کے وقت سلیکٹرز کھلاڑیوں کو ’پش‘ کرتے اور ان افراد کو ہی (push) کیا جاتا ہے جن میں کچھ نہ کچھ ٹیلنٹ ہوتا ہے۔پنجاب کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں کراچی کے کھلاڑیوں کے کم انتخابات کے سوال پر معین خان نے کہا کہ تھوڑا بہت فرق ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفیس پنجاب میں ہونا ہے۔معین خان کے مطابق ماضی میں جب کرکٹ بورڈ کا مرکزی دفتر کراچی میں تھا تو یہاں کے کھلاڑی زیادہ منتخب ہوتے تھے، اب مرکزی بورڈ پنجاب میں ہے تو وہاں کے کھلاڑی بظاہر اکثریت سے منتخب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل