چین کی افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد ی سامان کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی

Sep 30, 2021 | 19:09:PM
چین ،اماد ،افغانستان
کیپشن: چینی صدر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی) چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطا بق افغان عبوری حکومت کے مہاجرین امور کے محکمے کے قائم مقام وزیر خلیل حقانی سمیت تقریباً دس افغان حکام اس امداد کے استقبال کےلئے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔تقریب میں شریک افغانستان میں تعینات چینی سفیر وانگ یو نے کہا کہ رواں سال خشک سالی ، وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر افغانستان کو عالمی برادری کی حمایت اور مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کا دوست پڑوسی ملک ہے اور اس نے ہمیشہ افغان عوام کی ضروریات پر پوری توجہ دی ہے۔ چینی رہنماو¿ں نے حال ہی میں افغانستان سے متعلقہ کثیر الجہتی میکانزم کی متعدد میٹنگوں میں شرکت کی ہے ، اور کئی دفعہ عالمی برادری سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس وقت ، افغانستان کو کووڈ-19 سمیت متعدد انسانی بحرانوں کا سامنا ہے۔عالمی برادری کو افغان عوام کو ان کی مشکلات سے نکالنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔ خاص طور پر بعض ممالک ،جنہوں نے افغانستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کیا ہے، افغانستان کے ساتھ اپنے وعدوں کو پوری ایمانداری سے پورا کریں اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور افغان عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے جلد از جلد مزید اچھے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع