انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع

Sep 30, 2021 | 18:47:PM
انکم ٹیکس گوشوارے، جمع کرانے، تاریخ میں توسیع
کیپشن: وزیر خزانہ، شوکت ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے کراچی چیمبر کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر خزانہ سے ملاقات میں کے سی سی آئی وفد کی قیادت زبیر موتی والا نے کی ،وفد نے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن داخل کرنے میں مشکلات سے آگاہ کیا،وفد نے ٹیکس سے متعلق غیر موثر پالیسیوں میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا،وفد نے ٹیکس قوانین (تیسری ترمیم)آرڈیننس کے نفاد پر تحفظات کااظہار کیا۔کے سی سی آئی وفد نے کہاکہ قوانین کا نفاذ بھی سب سے پہلے کراچی سے کیا جائے گا،ایسے قوانین جن میں جرمانہ ہے ہمیشہ کراچی سے شروع ہوتے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کا اعلان کردیا،ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کا سسٹم آئرس بعض تکنیکی وجوہات کی وجہ سے صحیح طرح کام نہیں کر رہا جس کی وجہ ٹیکس گزاروں کو ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔تاجروں صنعتکاروں اور عوام کی جانب سے یہ مطالبہ تھا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا۔۔ اوپن مارکیٹ میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے