سٹارٹ اپس اور فری لانسرز کیلئےجدید سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )وفاقی حکومت نے سٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے جدید سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت آئی ٹی فری لانسرز ،سٹارٹ اپس اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے جدید مشترکہ ورکنگ سینٹرزقائم کرے گی،رواں مالی سال کے دوران 47 مشترکہ ورکنگ مراکز قائم کرنے کا ہدف مقررکردیاگیاہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے منصوبے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ اداروں سےدرخواستیں طلب کرلی ہیں،پارٹنر بینکوں کے ذریعے ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرض بھی دیا جائے گا،اس میں چھوٹے شہروں میں تربیت اور کاروباری رہنمائی پر توجہ دی جائے گی۔
وزارتِ آئی ٹی نے فروری 2027 تک 250 مراکز قائم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے،یہ منصوبہ وزیراعظم کے سٹارٹ اپ سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے جس میں فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کو جدید سہولیات اور نیٹ ورکنگ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:11 لاکھ زیر التوا نمبر پلیٹس کےاجراءکیلئے کنٹریکٹ جاری
منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلایا جارہا ہے،حکومت اور نجی شعبہ ٹرینرز کی فیس مشترکہ طور پر ادا کریں گے،بڑے شہروں میں 3500 مربع فٹ پر مشتمل مراکز قائم ہوں گے جبکہ چھوٹے شہروں میں تربیت اور کاروباری رہنمائی پر توجہ دی جائے گی۔
نیشنل مشترکہ ورکنگ مراکز سے ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کو نئی رفتار ملے گی۔