کراچی میں ڈمپر نے ایک اور شخص کی جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کی سڑکوں پر ڈمپر کا خونی کھیل جاری ہے، ایک اور شخص کی جان لے لی۔
کورنگی انڈس چورنگی کے قریب ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرار کے نام سے ہوئی ہے، لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
بائیک سوار کو کچلنے والے ڈمپر کو مشتعل ہجوم نے آگ لگا دی، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔
دوسری جانب کراچی karachi میں جھونپڑوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلسنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق آگ گلشن اقبال کے علاقے شانتی نگر میں لگی۔
جب آگ لگی تو 40 سالہ ایوب نامی شخص معذوری کی وجہ سے جھونپڑی سے باہر نہ نکل سکا اور آگ میں ہی جھلس کر مر گیا۔