بلوچستان میں پاک فوج کےکامیاب آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے18 دہشتگرد ہلاک

Oct 30, 2025 | 09:30:AM
بلوچستان میں پاک فوج کےکامیاب آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے18 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بلوچستان میں پاک فوج کے دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چلتن پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔

کیچ کے علاقے بولیدہ میں دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے،آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیاگیا۔  

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد “فتنہ الہندوستان” بھارتی پراکسی گروپ سے تعلق رکھتے تھے،ہلاک دہشت گرد علاقوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ"عزمِ استحکام" کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تاکہ باقی دہشتگردوں کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کامیاب مذاکرات کیلئے افغانستان کی مزید '' تسلی '' کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ