بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے منتظمین کو  خاتون صحافی  کی ہلاکت کا  ذمہ دارقرار دے دیا

Oct 30, 2022 | 20:59:PM
 بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے منتظمین کو  خاتون صحافی  کی ہلاکت کا  ذمہ دارقرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا نجی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار تاہم انھوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی وسماجی ایونٹ میں عوام اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے انتظامات کرنا منتظمین کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس وجہ سے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے منتظم اس ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 10 دن پر مشتمل عوامی لانگ مارچ ترتیب دیاتھا اور حادثات کو مدنظر رکھ کر انتظامات کئے تھے ۔
انھوں نے رپورٹر صدف نعیم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ پنجاب حکومت رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین بالخصوص بچوں کی مکمل کفالت کرے۔