کریمیا ، فائرنگ مشق کے دوران روسی خاتون صحافی ہلاک

Oct 30, 2022 | 19:57:PM
سرکاری میڈیا، خاتون صحافی، تربیتی مرکز، فائرنگ کی مشق، ہلاک
کیپشن: سویتلانا بابائیفا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روس کے سرکاری میڈیا کیلئے کام کرنے والی ایک خاتون صحافی کریمیا کے ایک تربیتی مرکز میں فائرنگ کی مشق کے دوران ہلاک ہو گئی ہیں۔
میڈیا آﺅٹ لیٹ اور روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سویتلانا بابائیفا جو کریمیا میں "روس-سِگڈونیا" گروپ کی شاخ چلاتی تھیں "کریمیا کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کی مشق کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی ہیں۔کئی سال تک بابائیفا نے اس عوامی گروپ میں کام کیا، جس میں RIA نووستی نیوز ایجنسی بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی اس کا کام سپوتنک گروپ میں بھی رہا ہے اور وہ لندن اور امریکہ میں میڈیا کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
دمتری کیسیلیوف جو اس گروپ کو چلاتے ہیں اور روسی پروپیگنڈے کے ستونوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، نے ساتھی خاتون صحافی کی ہلاکت پر افسوس کا اطہار کرتے ہوئے مقتولہ کو روس دوست قرار دیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری مقتول ساتھ روس کی مضبوط دوست اور یوکرین جنگ میں ہماری بہترین حامی تھی۔
 خیال رہے کہ روس نے جزیرہ کریمیا کو 2014 میں ضم کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 45 ضمنی الیکشن، عمران خان آگے، جے یو آئی دوسرے نمبر پر