کُرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ:2 اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک حشمت خان)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں پولیس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج نے حملہ کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق شہداء میں کانسٹیبل واحد کانسٹیبل فضل الرحمان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل اضغر زخمی ہے۔
پولیس کی جوابی کاروائی میں4دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،علاقے میں پولیس کی بڑی نفری روانہ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے: بیرسٹر عقیل ملک