عماد وسیم  کا بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ

Nov 30, 2023 | 13:02:PM
انٹرنیشنل کرکٹ کو گڈ بائے کہنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرلیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کو گڈ بائے کہنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرلیا ہے۔

عماد وسیم کے بی بی ایل ٹیم میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہونے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی کے بعد بگ بیش ٹیم سے معاہدہ سائن کرلیا ہے، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی مصروفیات کے بعد 26 دسمبر سے میلبرن رینیگیڈز کو دستیاب ہوں گے۔ 

مزید پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، مریم نواز کا انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں عماد وسیم سے پہلے حارث رؤف اور اسامہ میر شامل ہو چکے ہیں۔