فیفا ورلڈکپ: تیونس نے فرانس کو ایک صفر سے شکست دیدی

Nov 30, 2022 | 23:30:PM
فیفا ورلڈکپ, تیونس , فرانس , شکست
کیپشن: فیفا ورلڈکپ کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے شکست سے دوچار کر دیا۔

تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی۔

خیال رہے کہ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،فرانس پہلے ہی ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا تھا۔