کھیل کے میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، وزیراعظم کی مبارکباد

Nov 30, 2022 | 14:51:PM
کھیل کے میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، وزیراعظم کی مبارکباد
کیپشن: کھیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی،وزیراعظم شہباز شریف نےچیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی والی بال ٹیم کو سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان نے فائنل میں ایران کو  1-3 سے شکست دی۔

قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ جیت کھلاڑیوں کے حوصلے، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو  کھیل کے میدان میں پاکستان کا وقار بحال کر رہا ہے۔