پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

May 30, 2025 | 16:12:PM
 پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بی جے پی کے سینئر رہنما ںے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے, سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:’’بغیراجازت حج ‘‘سعودی حکومت نے بڑاقدم اٹھالیا

میزبان نے بی جے پی رہنما سوامی سے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر نے بھی سوال کیا تھا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے ہیں؟"اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے, بی جے پی کے رہنما سوامی نے اْمید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے, پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضاء میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا، مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔