خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ،بٹ گرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ملکوں کے لیے تمام ویزے بند کر دیئے
یاد رہے کہ گزشتہ رات ژوب اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔