نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس: القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل کا بیان ریکارڈ

May 30, 2023 | 18:23:PM
نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس: القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل کا بیان ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل طالب حسین کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

 نیب نے وکیل سے سوال کیا آپ نے کس حیثیت میں ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئیے؟ جس پر طالب حسین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان، بشریٰ بی بی نے زمین زلفی بخاری سے القادر ٹرسٹ منتقل کرانے کی اتھارٹی دی۔ قومی احتساب بیورو نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے فراہم کیا گیا اتھارٹی لیٹر 5 جون کو نیب کو فراہم کیا جائے، نیب

نیب نے وکیل طالب حسن سے سوال پوچھا کہ القادر ٹرسٹ کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے کتنے عطیات ملے، جس پر وکیل نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں، میں نے صرف 458 کنال زمین کی منتقلی کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے تھے۔

قومی احتساب بیورو نے وکیل طالب حسین کو 5 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔