چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے

May 30, 2023 | 09:58:AM
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
کیپشن: چیئرمین گریگ بار کلے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بار کلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو لاہور ایئرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

دوپہر پونے 12 بجے وہ قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل سے ہوگا

ذرائع کے مطابق پی سی بی وفد سے ملاقات میں رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت اور فنانشل ماڈل بارے اپنے تحفظات اٹھائے گا، 2008ء کے بعد سے آئی سی سی حکام کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیئرمین سے بھارت کے ایشیاء کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرے گا۔