کیا یہ ایشوریہ رائے ہے یا  پھر کوئی اور ۔۔۔؟

May 30, 2021 | 13:44:PM
کیا یہ ایشوریہ رائے ہے یا  پھر کوئی اور ۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی بیوٹی کوئن  ایشوریہ رائے کی ہو بہو  کاپی اداکارہ سنیہا الال کی تصویروں سے آج کل لوگ کافی دھوکہ کھا رہے ہیں ۔ اس کے  کا سبب ان کی ایک تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملک میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کی سال 2005 میں آئی فلم’’ لکی: نو ٹائم فار لو ‘‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سنیہا الال  کو  ان دنوں کافی چرچا میں ہیں اور اس چرچا کا سبب ان کی ایک تصویر ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سنیہا الال  کافی وقت سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں وہ لوگوں کو ایشوریہ رائے کی کاپی لگ رہی ہیں۔ 

تصویر میں وہ ایئر رنگ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ماتھے پر لگی بندی اور راجستھانی بورلا ان کے لک کو شاندار بنا رہا ہے۔ ایک یوزر نے فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ایشوریہ کی کاپی‘ اور ایک  دوسرے نے لکھا کہ ’ ایشوریہ رائے لگ رہی ہو آپ‘۔ ایک نے تو لکھا دیا کہ ’ایک بار تو لگا کہ آپ ایشوریہ ہو‘۔ 

ایک فین نے سنیہا کے اس انداز  کو ریتک روشن کی فلم جودھا اکبر سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک دم’ جودھا‘ لگ رہی ہیں۔ وہیں دوسرے نے لکھا ہے کہ’ آپ کی بیوٹی کا جواب نہیں‘۔

یاد رہے کہ سنیہا الال کی ڈیبیو فلم 2005 ریلیز ہوئی تھی اور  اس فلم سے اداکارہ  کو کافی شہرت ملی لیکن اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو کیا غصہ تھا؟؟؟ منگنی کیوں توڑی ؟؟؟ اصل کہانی منظرعام پر