پریانکا چوپڑا کے بیان پر راکھی ساونت کاسخت ردعمل

Mar 30, 2023 | 23:59:PM
پریانکا چوپڑا کے بیان پر راکھی ساونت کاسخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈاور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھارتی  فلم انڈسٹری کے متعلق بیان پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انہیں انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دیا اور ان کے لیے مشکلات کھڑی کیں، انہیں کنارے سے لگایا گیا، انہیں گائے کا گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا، انہیں ان کی رنگت کے باعث ہراساں کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔

پریا نکا چوپڑا کے اس بیان پر راکھی ساونت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ " پریانکا چوپڑا اب بالی ووڈ کے خلاف کیوں بول رہی ہے، اسے پہلے بولنا چاہئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا  پہلے یہاں فلمیں کرتی رہی ہے، اس وقت انہوں نے کچھ کیوں نہیں بولا، اب وہ اپنی آواز کیوں اٹھا رہی ہے"۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

انہوں نے مزید کہا کہ "میں پریانکا چوپڑا محبت کرتی ہوں، وہ میری دوست ہے اور اس کی والدہ بھی میری دوست ہے لیکن اتنی فلمیں کی  اور ایوارڈ لیے تو اس وقت انہوں نے کیوں نہیں زبان کھولی"۔راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ" آج پریانکا امریکا میں سیٹل ہوگئی ہے، اب وہ کسی کو بدنام کیوں کررہی ہے".اداکارہ کا کہناتھا کہ "میں کبھی بھی بالی ووڈ کو بدنام نہیں کروں گی، محنت کرنی چاہیے ، رزق لکھا ہو تو مل جاتا ہے"۔