سونا مزید مہنگا، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی

سونا مزید مہنگا

Mar 30, 2023 | 17:40:PM
سونا مزید مہنگا، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معاشی مشکلات کا شکار پاکستان  کے باسیوں پر آئے روز مہنگائی کابوجھ بڑھتا جا رہاہے ، کبھی پٹرول ، کبھی بجلی تو کبھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور اب سونا بھی مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1971 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونا2 لاکھ 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہےجبکہ 10 گرام سونا 85 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے کا ہوگیا ۔ 
ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 2270 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔