افغانستان میں بڑھتا تشدد تشویشناک،خوشحالی چاہتے ہیں: شاہ محمود 

Mar 30, 2021 | 15:41:PM
افغانستان میں بڑھتا تشدد تشویشناک،خوشحالی چاہتے ہیں: شاہ محمود 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان نے افغان امن مذاکرات جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، ہمسایہ ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

دوشنبے میں منعقدہ نویں "ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس" کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خرجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان  خطے کے امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔