عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے،عمران خان ساتھ کھڑے ہیں : شیخ رشید

Mar 30, 2021 | 14:55:PM
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ میری پندرہویں وزارت ہے۔ عمران خان کے ساتھ آیا تھا ساتھ ہی جاؤں گا۔عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ہیں، عمران خان اس کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے کرے گا۔تبدیلی بہت بڑا اقدام ہوتاہے ،دیکھتے ہیں کل پرسوں تک کیا ہوتاہے۔صحافی نے  وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد کے حوالے سے سوال پوچھا تو وفاقی وزیر بولے عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ،عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں ۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہوگا۔پاکستان اوربھارت میں تعلقات کی بہتری کےلئے کوشش ضرور ہونی چاہیے، سرحدوں پر فوج کافوج سے ہی رابطہ ہوتاہے۔