گرمی کی شدت میں اضافہ:یکم جولائی سے سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی

Jun 30, 2026 | 11:46:AM
گرمی کی شدت میں اضافہ:یکم جولائی سے سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں سمر کیمپ کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے تمام تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ 30 جون تک محدود اجازت دی گئی تھی۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں بھاری جرمانہ یا لائسنس منسوخی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اسکولوں کو نئے احکامات سے آگاہ کریں اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں منتخب ٹیمیں یکم جولائی کو اسکولوں کے دورے بھی کریں گی تاکہ پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو قومی قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پر عزم ہے:عطااللہ تارڑ

محکمہ تعلیم کے مطابق بغیر اجازت سمر کیمپ لگانے والے اداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب والدین نے بھی کہا ہے کہ طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک مکمل کرنا چاہیے۔