امریکا پر بھروسہ نہیں کر سکتے : ایرانی عدلیہ

Jun 30, 2025 | 15:42:PM
امریکا پر بھروسہ نہیں کر سکتے : ایرانی عدلیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کے بجائے جواز پیش کئے، سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں مغربی ممالک بھی شریک ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے جنگ بندی کی پیشکش ایک عرب ملک کے ذریعے کی، امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے سفارت کاری کو تباہ کیا، ایرانی عوام کا اعتماد بحال کرنا امریکا اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب سربراہ ایرانی عدلیہ نے کہا کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، سپریم لیڈر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں، ٹرمپ اپنی شخصیت کی قدر نہیں کرتے، ہر لمحہ خود سے متضاد بات کرتے ہیں، دشمن دھوکہ دہی سے دوبارہ مؤقف بدل سکتا ہے، امریکا ناقابل اعتبار ہے۔

علاوہ ازیں فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایران کو ہدایت کی کہ آئی اے ای اے اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائے، جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی کو دھمکیاں ملنا قابل تشویش ہیں، ایران عالمی جوہری ادارے کے عملے کی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کی پناہ گزین سکول پر بمباری، مزید 68 فلسطینی شہید