بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں ہوا،دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد فیکٹری کے احاطے میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔