اظہر محمود ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر اظہر محمود عبوری ٹیسٹ کوچ مقرر کردیئے گئے ہیں۔
اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے پر کام کریں گے۔
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔
مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد اظہر محمود ٹیم منجمنٹ کا حصہ نہیں رہے تھے، اظہر محمود بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔
واضح رہے کہ اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے اوراس دوران پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہیں۔
مزید پڑھیں:کرکٹ میں کمائی زیادہ یا فلموں میں؟ بھارتی لیگ سپنر نے سب کچھ بتا دیا