بڑی عید پر بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

Jun 30, 2023 | 19:16:PM
بڑی عید پر بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ایل پی جی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑی عید کے موقع پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی قیمتوں میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج (1 جولائی) سے ہوگا اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، صارفین کیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 2321.67 قیمت روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کنزیومر پرائس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 1834.33 قیمت روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔