بکرا عید کیلئے تیار ہیں ۔۔اداکارہ فاطمہ آفندی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

Jun 30, 2021 | 18:47:PM
بکرا عید کیلئے تیار ہیں ۔۔اداکارہ فاطمہ آفندی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ فاطمہ آفندی شو بز کی معرو ف ادا کا رہ ہیں۔ان کے چھوٹے بیٹے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  گر دش کر رہی ہے۔

فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہبیر کی چھوٹی سی سائیکل کے پیچھے بکرا بندھا ہوا ہے اور وہ آہستہ آہستہ سائیکل چلا رہا ہے۔ماہبیر کی اس ویڈیو پر اداکارہ کی جانب سے کیپشن بھی تحریر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم بکرا عید کیلئے تیار ہیں۔

سو شل میڈیا صا رفین  کی جانب سے اس ویڈیو کو  پسند کیا جارہا ہے جب کہ صا رفین اس پر بچوں کیلئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کے ٹک ٹا ک فا لوورز کی تعدا د 2ملین ہو گئی