لاہور میں مکان کی چھت منہدم، ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری

Jul 30, 2026 | 00:55:AM
لاہور میں مکان کی چھت منہدم، ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی محمد دین کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کی حدود سکھ نہر سٹاپ بھٹہ محمد دین کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے 8 سے 10 افراد دبے ہونے کا امکان ہے۔  

ریسکیو 1122 کے مطابق مکان کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی، حادثے کی اطلاق 10 بج کر 57 منٹ پر موصول ہوئی جس کے بعد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلیے 20 رضاکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: