ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو تسلیم کرلیا 

Jul 30, 2025 | 10:33:AM
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو تسلیم کرلیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانس اوربرطانیہ کے بعدایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو تسلیم کرلیا۔ 
یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا، یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔
وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا، ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جبکہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کی بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی
یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس بھی حالیہ دنوں میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، اس سے قبل آئرلینڈ، ناروے اوراسپین نے بھی مئی میں فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کیا تھا۔
مالٹا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو طویل عرصے سے دو ریاستی حل کے حامی رہے ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتے آئے ہیں۔