ڈنمارک : قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے والی بہادر خاتون کی ویڈیو وائرل

Jul 30, 2023 | 09:08:AM
 ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پر بھی ملعون افراد نے حملہ کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پر بھی ملعون افراد نے حملہ کردیا۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ایک خاتون کو قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اُسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈنمارک میں قرآن کی "بے حرمتی"، سعودی عرب کابینہ کا روک تھام اقدامات پر زور

واضح رہے کہ خاتون نے قرآن مجید کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کی تھی جب کہ تشدد کے دوران خاتون مدد کیلئے پولیس کو بھی پکار رہی لیکن پولیس نے  اسکی مدد کرنے کے بجائےاُسے  حراست میں لے لیاہے۔

یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے گزشتہ روز ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔