بارشیں، سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد متاثر، بستیاں اجڑ گئیں ،فصلیں تباہ

Jul 30, 2022 | 16:39:PM
بارشیں، سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد متاثر، بستیاں اجڑ گئیں ،فصلیں تباہ
کیپشن: بلوچستان میں سیلاب کا خوفناک منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل اور سیلاب نے تباہی مچا دی، پاک ایران ٹرین سروس معطل، بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقوں سے ہزاروں افراد متاثر ہو گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی،پانی کے تیز بہاؤ نے بستیاں اجاڑ دیں،لسبیلہ شدید متاثر، سینکڑوں مکانات زمین بوس، چاغی ، احمد وال، دالبندین میں سلابی ریلے سے مزید کئی فٹ ریلوے ٹریک بہہ گیا،، حب ندی میں پھنسے 3 افراد کو بچالیا گیا،دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ملتان میں قاسم بیلہ کی متعدد بستیاں زیر آب آگئیں، سینکڑوں ایکڑ پر فصلوں اور آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، راجن پور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 75 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ،ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، 27 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔