بلوچستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک، حوالدار ہدایت اللہ شہید

Jul 30, 2022 | 00:01:AM
بلوچستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 6دہشتگرد مارے گئے، حوالدار ہدایت اللہ شہید
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن پر جان قربان کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں 6 دہشتگردہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہیدہو گئے ، فائرنگ سے نائیک میر محمد زخمی ہو گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمدہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا