یوکرین جنگ سے قبل پیوٹن نے فون پر میزائل حملے کی دھمکی دی، بورس جانسن کا انکشاف

Jan 30, 2023 | 15:55:PM
یوکرین جنگ سے قبل پیوٹن نے فون پر میزائل حملے کی دھمکی دی، بورس جانسن کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے انہیں ایک ’غیر معمولی‘ فون کال میں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کی دستاویز ’پیوٹن بمقابلہ مغرب‘ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ روسی صدر پیوٹن کی بات چیت کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی گفتگو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بورس جانسن نے بتایا کہ پیوٹن نے انہیں ایک ’غیر معمولی‘ فون کال میں میزائل حملے کی دھمکی دی اور بتایا کہ اس میں صرف ایک منٹ لگے گا‘۔

یہ بھی پڑھیے: میلبرن میں بھارتی کمیونٹی اور سکھوں کے درمیان جھڑپیں

جانسن نے پیوٹن کو خبردار کیا کہ یوکرین پر حملہ کرنے سے مغربی پابندیاں لگ جائیں گی اور روس کی سرحدوں پر نیٹو کے مزید فوجی ہوں گے، انہوں نے پیوٹن کو یہ کہہ کر روسی فوجی کارروائی کو روکنے کی بھی کوشش کی کہ یوکرین مستقبل کیلئے نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔

سابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر پیوٹن انتہائی غیر معمولی کال کے دوران بہت باخبر تھے تاہم یہ جاننا ناممکن ہے کہ کیا پیوٹن کی دھمکی حقیقی تھی۔

دستاویز کے مطابق جب 24 فروری کو سرحد پر ٹینکوں کی آمدورفت ہوئی تو جانسن کو آدھی رات کو صدر زیلنسکی کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ تم جانتے ہو روسی ہر جگہ حملہ کررہے ہیں جس پر برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا اور وہ وہیں رہے جہاں تھے۔