لڑکے کو اظہارِ محبت مہنگا پڑ گیا

Jan 30, 2023 | 12:09:PM
 لڑکے کو اظہارِ محبت مہنگا پڑ گیا
کیپشن: لڑکیاں لڑکے کی پٹائی کررہی ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں عاشق لڑکے کے پرپوز نے لڑکیوں کے گروپ کو  بھڑکا دیا پھر لڑکیوں نے اس کا بُرا حال کر دیا۔

 بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکے نےمبینہ طور پر کالج کی ایک لڑکی سے سڑک پر اظہارِ محبت کر دیا۔ لڑکے کی اس حرکت پر لڑکی کی سبھی دوستوں کو بہت غصہ آیا اور لڑکے کو سبق سکھانے کی ٹھان لی۔ 

لڑکیوں نے اظہارِ محبت کرنے والے لڑکے کو پکڑا اور بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا۔ لڑکا ان بپھری ہوئی لڑکیوں سے جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہی ہوا تھا کہ پاس کھڑے ایک شخص نے لڑکے کو پکڑ کر پھر سے لڑ کیوں کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں نے ایک بار پھر گھونسوں ،مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ لڑکے نے پھر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ایک لڑکی نے اس کے بالوں سے پکڑ کر نیچے پٹخ دیا۔ لڑکا نیچے گرنے کے بعد زور زور سے  روتا رہا اور لڑکیوں سے معافی طلب کرتا رہا لیکن لڑکیاں اس کو معاف کرنے کے موڈ میں نہیں تھیں۔ 

لڑکے کو کالج کی لڑ کیوں سے مار کھاتے دیکھ کر کافی ہجوم اکھٹا ہو گیا۔ کافی لوگ لڑکے کو پیٹتے دیکھتے رہے اور بہت سارے لڑکیوں کی مدد کرتے رہے اور اس لڑکے کو مزید مارنے کی صلاحیتیں بھی دیتے رہے۔ ان میں سے بہت سارے لوگوں نے اس منظر کو کیمرے کی مدد سے اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا اور ایک نے اس سبق اموز ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پزیرائی مل رہی ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: گھبرائی خاتون مسافر کو فضائی میزبان کا دلاسا، تصویر وائرل

واضح رہے کہ بھارت میں روڈ رومیوز جو لڑکیوں کے لیے اپنی شرم و حیا کو خراب کر کے پریشانی کا باعث بنتے ہیں بہت عام ہے۔ تاہم وائرل ہونے والی اس سبق اموز ویڈیو میں لڑکے کو خود ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔