کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Jan 30, 2023 | 10:53:AM
کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم میرانی) غوث پور کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے غوث پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ، پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، جعلی رینجرز اہلکار گرفتار

ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے جس دوران پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اسد اللہ شیخ اور میر شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔