ڈالر کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ،انٹربینک میں ڈالر 280.16 روپے سے کم ہوکر 280.15 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.20 روپے پر برقرار ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 16 پیسے سستاہوکر 332.70 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 16 پیسے اضافے سے 381.54 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 7 پیسےکمی سے 77.27 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 75.37 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ رمضان میں چینی فی کلو کتنے روپے کی ملے گی؟ بڑی خبر آ گئی