رحمان بابا ایکسپریس2حصوں میں تقسیم ، مسافروں میں خوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدرخانزادہ) نوابشاہ کے قریب کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے سٹیشن پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ٹرین کے دو حصوں میں تقسیم ہونے پر مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی کے مطابق پریشر پائپ نکل جانے سے ٹرین میں خرابی ہوئی ، ریلوے انتظامیہ اور مرمتی عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے جلد ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:احتیاط علاج سے بہتر ، صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں:مصطفیٰ کمال