راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اور یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جیل کی جانب آنے والے راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی ہے، ڈائیگل اور گورکھپور فیکٹری ناکے پر اینٹی رائٹس بیریئر وال لگائی جا رہی ہیں۔
شہر بھر کی پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے گی، شہر میں ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی، شہر میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
نیو ایئر نائٹ پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور مجمع لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رکنی وکلا کی فہرست گزشتہ روز جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے رشتہ دار اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔