پی پی 284؛ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور

Dec 30, 2023 | 18:09:PM
پی پی 284؛ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور
کیپشن: عثمان بزدار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت بزدار)تونسہ شریف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پی پی 284 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،صوبائی اسمبلی کے اس حلقے میں24امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،عابد محمود نامی امیدوار کے نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
ریٹرننگ آفیسر کاکہناتھا کہ کاغذات نامزدگی پورے نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ 
آر او نے سردار میر بادشاہ قیصرانی کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکر لئے،سردار میر بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
دوسری جانب تونسہ شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 285میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،پی پی 285 میں17 ا±میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان؛ آر او نے شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنا دیا