ہوسکتا ہے ہم افغانستان سے بھی ڈا ﺅن ہوجا ئیں،عاقب جا وید

Dec 30, 2020 | 23:14:PM
 ہوسکتا ہے ہم افغانستان سے بھی ڈا ﺅن ہوجا ئیں،عاقب جا وید

(24 نیوز)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں پچ تیز ہوئی تو  پاکستان کا میچ جیتنے کا چانس ہوسکتا ہے، لیکن اچھی پچ ہوئی تو پاکستانی ٹیم کا کوئی چانس نہیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم کے کیھلنے اور دونوں اننگز میں رنز کرنے سے پاکستانی ٹیم کا چانس بن سکتا ہے۔سمجھ سے باہر ہے کہ ہمارے لیے پچ مشکل کیوں ہو جاتی ہے، جب بولنگ کرتے ہیں تو لگتا کہ وہ ہم سے آئوٹ نہیں ہوں گے اور جب پاکستان ٹیم بیٹنگ کر رہی ہوتی ہے تو محسوس ہوتا ہے اس سے مشکل پچ کوئی نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پرکوئی کام نہیں ہو رہا ہے، جلد یہ وقت بھی آسکتا ہے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔