ار طغر ل کی اصلا حان خاتون کو واہگہ پر پرچم کشائی کی تقریب بھا گئی

Dec 30, 2020 | 17:50:PM
ار طغر ل کی اصلا حان خاتون کو واہگہ پر پرچم کشائی کی تقریب بھا گئی

 (24 نیوز)ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان سمیت دنیا میں مشہوری حا صل کی  ، اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی لاہور کے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب دیکھ کر حیران ہو گئیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں خوب پسند کیا اور لکھا کہ آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔