وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب کی صورتحال پربریفنگ,ریسکیو نے لاکھوں جانوں کا بچایا :مریم نواز

Aug 30, 2025 | 20:14:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب کی صورتحال پربریفنگ,ریسکیو نے لاکھوں جانوں کا بچایا :مریم نواز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچ گئیں۔

مریم نواز پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم گئیں، پی ڈی ایم اے کے ذمہ داروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بارشوں اور دریاؤں میں سیلاب کی لمحہ لمحہ بدلتی صورتحال پر چیف منسٹر کو بریفنگ دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریف کیا، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خاص ہدایت پر سیلاب متاثرین کو میڈیکل سہولتوں اور کھانے کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈآفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور ریلیف کمشنر، سیکرٹری آبپاشی ، سی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری زراعت شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلاب کی صورتحال پر مشاورت دی گئی، مریم اورنگزیب اور عظمٰی بخاری بھی اجلاس میں موجود تھیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے، انتطامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام ادارے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔

انھوں ںے کہا کہ صوبائی وزرا متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں، مسلسل بارش کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی، بھارت نے اسپیل ویز کھولے جس سے دریا بھپر گئے، انتظامیہ نے بروقت سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلابی پانی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں، ریسکیو ٹیموں نے لاکھوں جانوں کو بچایا، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں، 6 لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے سیلاب کے پیش نظر 5 مرحلوں کا پلان بنایا، ساڑھے چار لاکھ لوگوں کو بھی ریسکیو کیا گیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، جھنگ ، ملتان ، مظفر گڑھ سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اوکاڑہ، ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال ، قصور سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں، پاکپتن ، وہاڑی ، بہاولنگر ، بہاولپور ، راجن پور ، رحیم یار خان بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کشتیوں اور بیڑے کے انتظامات کرے، پنجاب میں ریلیف آپریشن اچھا چل رہا ہے، سیلاب متاثرین کو خوراک پہنچائی جائے، انتظامیہ متاثرین کو کھانا ،پینے کا پانی اور ڈرائی راشن پہنچائے۔جانوروں کےلیے چارے کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔