کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

Aug 30, 2025 | 11:58:AM
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کوئٹہ سیمت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرد گئی ہے۔

 حکومتی سطع پر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی کوئی وجہ بھی صارفین کو نہیں بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات ایک بار پھر اچانک معطل کردی گئی۔

 موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد تاحال حکومتی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم اب ذرائع سے خبر سامنے آئی ہے کہ آج اور 6 ستمبر کو انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔

موبائل فون انٹرنیٹ سروس صوبے کے بیشتر اضلاع میں یکم آگست سے معطل ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف صوبے بھر میں نیٹ سروس بحال کرنے کے احکامات دیے تھے۔

تاہم دوبادہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔