امریکاکی یوکرین کو 179 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے یوکرین کو 179 ملین ڈالرکے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دےدی گئی ہے،اس پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی لاگت کا تخمینہ 179ملین ڈالرہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان میں کہا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کر سکے.
یہ بھی پڑھیں:امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیئے
یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو ادا کرے گا۔