’یہ وہ ایشیا کپ ٹرافی ہے جس کے پیچھے 6 ملکوں کے کپتان لگے ہیں:مومن ثاقب

Aug 30, 2023 | 16:13:PM
معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب کی ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب کی ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملتان سے ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، اُنہوں نے پی سی بی سے مخاطب ہوتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ ٹرافی مجھے دے دیں‘۔

اُنہیں اس ویڈیو میں ٹرافی کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

اُنہوں نے ویڈیو کے آغاز میں ٹرافی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہے وہ ایشیا کپ کی ٹرافی جس کے پیچھے 6 ملکوں کے کپتان پڑے ہوئے ہیں لیکن آپ سب ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہمارا بابر یہ ٹرافی پاکستان ہی لے کر آئے گا‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر پہنچ گیا

اُنہوں نے کہا کہ’ابھی ہم اس ٹرافی کی مہمان نوازی کر رہے ہیں، اسے ہم نے حلوا کھلایا ہے‘۔

مومن ثاقب نے ٹرافی سے دلچسپ انداز میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’دیکھو ابھی یہ لوگ تمہیں سری لنکا لے کر جائیں گے لیکن تم نے گھبرانہ نہیں ہے کیونکہ واپس تم پاکستان ہی آؤ گی۔